ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اسرائیلی صدر چھ روزہ دورہ پر ہندوستان پہنچے

اسرائیلی صدر چھ روزہ دورہ پر ہندوستان پہنچے

Tue, 15 Nov 2016 15:52:42    S.O. News Service

ممبئی، 14؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )اسرائیل کے صدر ریووین رولن دو طرفہ تعلقات کو مزید استحکام دینے کے مقصد سے اپنے چھ روزہ دورہ ہند پر آج ممبئی پہنچے۔رولن کاروباری افراد اور ماہرین تعلیم کے بڑے وفد کے ساتھ ممبئی ہوائی اڈے پہنچے، جہاں سے آج وہ دہلی روانہ ہوں گے۔وہ وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات کریں گے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور مشترکہ منصوبوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔اسرائیلی رہنما چندی گڑھ میں ایک ایگرو ٹیک کانفرنس کے افتتاح میں صدر پرنب مکھرجی کے ساتھ شامل ہوں گے۔وہ ممبئی میں2008میں دہشت گردوں کا نشانہ بنے مقامات پرخراجِ عقیدت پیش کریں گے اور مہاتما گاندھی اور دوسری جنگ عظیم میں شہید ہوئے ہندوستانی فوجیوں کی یادگاروں پرخراج عقیدت پیش کریں گے۔چھبیس نومبر2008کو ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے دوران ممبئی میں چھ یہودی مارے گئے تھے۔رولن سینئر ہندوستانی حکام اور یہودی کمیونٹی کے لوگوں کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔ممبئی کے لئے ہوائی جہاز سے پروازبھرنے سے پہلے رولن نے کہا، ’میں اسرائیل کے اہم اتحادی اور قریبی دوست ہندوستان کے اہم سفرکیلئے روانہ ہو رہا ہوں۔ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان بہت سی مماثلت ہیں۔


Share: